تحریک انصاف کی پھرتیاں

pti allotted ticket n

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریکِ انصاف کی پھرتیاں۔ بن مانگے ہی ٹکٹ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکی نازیہ نے تیسری مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کر رکھا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف ویسٹ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے لئے انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی۔ نازیہ راحیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ وہیں سے گزشتہ 2 الیکشن جیت چکی ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی ٹکٹ کے لئے درخواست دے رکھی ہے لیکن بن مانگے ہی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے منتخب کردہ امیدواروں میں جگہ دے دی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نازیہ راحیل کا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر بھی غلط لکھا گیا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.