تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس کھاکھی حلف اٹھانے سے پہلے

ghulam abbas

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک غلام عباس پی پی 222 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق غلام عباس کھاکھی کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نومنتخب ایم پی اے غلام عباس کھاکھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ غلام عباس کھاکھی کی میت شجاع آباد منتقل کردی گئی۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ضلع راجن پور کے حلقے پی پی 296 سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک بھی برین ہیمبرج کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.