تحریک لبیک کیلئے کڑا امتحان

khadim rizvi

لاہور(ٹاپ نیوز) تحریک لبیک کیلئے کڑا امتحان شروع۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی سربراہ خادم حسین رضوی کو 30 روز تک نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ ملک بھر میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے خادم حسین رضوی کو 30 روز تک نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ایل پی کے سربراہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا تھا جس کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے بھی کی تھی۔

خادم حسین رضوی کے ساتھ ساتھ ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ٹی ایل پی کے 490 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں راولپنڈی سے 158، کراچی سے 154، اسلام آباد سے 100، جہلم سے 55، اٹک سے 18 اور چکوال سے 5 افراد شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن ابھی بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.