تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہو گیا

ٹاپ نیوز اردو۔۔۔ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، حکومت نے فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ خبریں آرہی ہیں کہ حکومت نے 15جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم نے صرف پرائیویٹ سکولز مالکان سے تجاویز طلب کی ہیں کہ کن ایس او پیز کے تحت سکولز کھولیں جائیں گے ۔ پتہ نہیں کس نے یہ افواہ اڑا دی کہ پندرہ جولائی سے تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں۔

شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 جولائی سے کھولنے کی افواہیں چل رہی تھیں، 2 جولائی کو بین الصوبائی وزیر کا اجلاس ہوگا، تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا کہ کب تعلیمی ادارے کھولے جائیں اور کن ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا تاکہ معیشت کا پہیہ بھی چل سکے اور والدین بھی اپنے بچوں کو بخوشی سکول بھیج سکیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.