تھائی لینڈ میں ہیجڑا چلا بننے وزیراعظم

thai election

تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیوں کہ یہ انتخابات 2014 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار ہونے جا رہے ہیں۔اور ان انتخابات میں حالیہ وزیر اعظم اور2014 میں اقتدار پر قبضہ کرنے والے سابق فوجی سربراہ پریوتھ چینوچا بھی وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے۔

وہیں اب تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار مخنث خاتون بھی وزیر اعظم کے انتخاب لڑنے کے لیے سامنے آئی ہیں۔اس بار 49 سالہ پالینے گارپرنگ بھی انتخابات میں وزیر اعظم کے لیے میدان میں اتریں گی۔

سنگاپور کے خبر رساں ادارے ’اسٹریٹ ٹائمز‘ کے مطابق 49 سالہ پالینے گارپرنگ تھائی لینڈ کی تاریخ کی پہلی مخنث خاتون ہوں گی جو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے 24 مارچ کو انتخابی میدان میں اتریں گی۔رپورٹ کے مطابق پالینے گارپرنگ سمیت تھائی لینڈ بھر سے دیگر 20 مخنث افراد بھی انتخابی میدان میں اتریں گے، تاہم وزیر اعظم کے عہدے کے لیے وہ اکیلی مخنث خاتون ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.