جنرل نالج۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ

general knowledge

٭: مونا لیز ا کی پینٹنگ 1911ء میں چوری ہو گئی تھی، اس کے بعد اصل پینٹنگ سے زیادہ لوگ اس خالی جگہ کو دیکھنے آئے جہاں یہ لگی ہوئی تھی۔

٭: دنیا کا سب سے بڑا سٹیڈیم شمالی کوریا میں ہے۔ ’’رنگراڈو فرسٹ مئی سٹیڈیم‘‘ میں ایک لاکھ 14 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ یہ 51 ایکٹر پر محیط ہے اور 197 فٹ اونچا ہے۔

٭: شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان 155 کلومیٹر کا ایسا علاقہ ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں۔ یہاں جانوروں کی بہت سی نایاب انواع مزے سے رہتی ہیں۔

٭: اوسطاً 46 فیصد امریکیوں کے مرنے کے وقت اثاثے 10 ہزار ڈالر سے کم ہوتے ہیں۔

٭: ماؤنٹ رشمورپر امریکی صدور کے مجسمے بنانے میں 14 برس کا عرصہ لگا۔ اس پر دس لاکھ ڈالر سے کم رقم خرچ ہوئی اور چار سو مزدوروں نے کام کیا۔

٭: دنیا کی کل زبانوں میں سے 12 فیصد پاپوا نیوگنی میں پائی جاتی ہیں۔ اس ملک میں 820 مقامی زبانیں ہیں۔ دنیا کے کسی ملک میں اتنی زبانیں نہیں بولی جاتیں۔

٭: اگر آپ سٹار فِش کو کاٹیں تو اس میں سے خون نہیں نکلے گا، کیونکہ اس میں خون ہوتا ہی نہیں۔

٭: چیونگم چبانے سے ذہنی صلاحیت بڑھتی ہے، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیوں۔

٭: دنیا کے صرف دو ممالک کے پرچموں میں ارغونی رنگ ہے، نکاراگوا اور ڈومینیکا۔

٭: 1922ء سے اب تک ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرتے ہوئے 290سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر تودہ گرنے سے ہلاک ہوئے۔ (انتخاب: وردہ بلوچ) ٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.