جنونی سیریل کلر قانون کے شکنجے میں

killer

بہاولپور (ٹاپ نیوز اردو) جنونی سیریل کلر قانون کے شکنجے میں۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ پولیس نے 22 سال سے مفرور جنونی سیریل کلر کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا، ملزم 1971 سے دہشت کی علامت، اجرتی قاتل اور ڈکیتی سمیت اغواء کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس نے 22 سال کی تلاش کے بعد اشتہاری خادم حسین عرف خادمی کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا، ملزم نے 1994 میں 6 افراد کو قتل کیا تھا، سال 2002 میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا، مجموعی طور پر ملزم کے خلاف 13 افراد کے قتل کا کیس ہے۔ملزم تین سال پولیس سے چھپ کر امام مسجد بھی رہا، 6 افراد کو بہن کی طلاق کی رنجش اور 7 افراد کو دشمنی پر قتل کیا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.