جہانگیرترین کے بیٹے نے الیکشن لڑنے سے کیوں انکار کیا؟

ali tareen

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) علی ترین نے انتخاب لڑنے سے معذرت کیوں کی؟ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان کی معذرت کے بعد مختلف قسم کے خبریں گردش کر رہی ہیں کیونکہ کون ایسا امیدوار ہو گا جو سیاسی بیک گرائونڈ رکھنے کے باوجود الیکشن نہ لڑے۔

جبکہ اس سلسلے میں علی ترین کا اپنا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹکٹ اس امیدوار کو ملنا چاہیے جو بہترین امیدوار ہے۔ جو صبح دوپہر شام رات اپنی پارٹی کے لیے محنت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو امیدوار ووٹرز کے پاس جاتا ہے اور انہیں متحرک کرتا ہے۔ لیکن سیاسی پنڈت اس بیان پر یقین کرنے کو تیار نہیں اور کہا یہی جا رہا ہے کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے اور یہ مفاہمتی پردہ عام الیکشن کے بعد اٹھنے کا قوی امکان ظاہرکیا جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.