جیل میں کمائے پانچ سو، پچاس کروڑ کے برابر ہیں: سنجے دت

sanjay dutt

ممبئی(ٹاپ نیوز)اداکار سنجے دت کہتے ہیں کہ جیل میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب اچھے دنوں کی امیدسے مایوس ہو گئے تھے۔ بالی ووڈ کے سنجو بابا نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے پروگرام ’انٹرٹنمنٹ کی رات ‘میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔ میزبان سومیہ نے سنجے دت سے ان کی مشکلات بھری زندگی کے حوالے سے سوال کرتے ہوئےکہا آپ نے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیسے کیا؟ جس پر سنجے دت نے کہا مجھے مشکلات کو جھیلنے کی طاقت میری فیملی، چاہنے والوں اورمیرے ملک کے لوگوں سے ملتی ہے۔
میزبان نے کہا انسان پر کبھی نہ کبھی ایسا وقت آتا ہے جب وہ بالکل ٹوٹ جاتا ہے۔ آپ نے اس صورتحال میں کیا کیا۔ جس پر سنجے دت نے کہا میں نے جیل میں سیکھا ہےکہ ایسی صورتحال میں امید کرنا بند کردینی چاہئیے حالانکہ یہ بہت مشکل کام ہے۔ سنجے نے مزید کہا جب میں جیل میں تھا تو بہت تکلیف میں تھا اس وقت میں خواہش کرتا تھا کاش میں جیل سے نکل جاؤں۔ کاش میری ضمانت ہوجائے۔
سنجے دت نےجذباتی لہجے میں کہا کہ جیل میں ہم لوگ پیسے کیلئے کام کرتے تھےاور میں کاغذ کے بیگ بناتا تھا۔ ایک بیگ بنانے کے مجھے 20 پیسے ملتے تھے اور چار سال میں مجھےمیری محنت کے 400 سے 500 روپے ملے تھے۔ یہ پیسے میرے لیے بہت اہمیت رکھتے تھے۔ وہ سارے پیسے میں نے اپنی بیوی کو دے دئیے تھےکیونکہ یہ جو کمائی تھی یہ کہیں اور سے نہیں ملتی اور یہ 500 روپے میرے لیے 5000 کروڑروپےکے برابر تھے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.