جیکی چن کی بیٹی سڑک پرزندگی گزارنے پر مجبور

jacky chin

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مارشل آرٹ میں کمال کی مہارت رکھنے والےاورایکشن فلموں کے سپرسٹار ہانگ کانگ کے اداکار جیکی چن کی مبینہ بیٹی سامنے آگئی۔ جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تنگ نظر والدین کی وجہ سے سڑک پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
خیال رہے کہ 64 سالہ اداکار جیکی چن کا شمار دنیا کے معروف اور مہنگے اداکاروں میں ہوتا۔ اگرچہ ان کا تعلق ایشیا سے ہےاوروہ ہولی وڈ میں بھی یکساں مقبول ہیں۔ یاد رہے کہ جیکی چن نے واضح طور پر ایتا نگ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا ہے۔
جیکی چن 1954 میں ہانگ کانگ میں انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور 7 سال کی عمر میں نوکری کرنے کے بعد اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر اسٹیج ڈراموں اور اوپرا تھیٹر سے پرفارمنس کا آغاز کیا۔
جیکی چن ابتدائی دنوں میں بطور اسٹنٹ معاون کام کرتے رہے، بعد ازاں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے چین سے امریکا اور ہانگ کانگ سے برطانیہ تک چھا گئے۔
جیکی چن نے باضابطہ شادی جون لین سے 1982 میں کی، جس سے انہیں ایک 35 سالہ بیٹا جیسی چن ہے، جو خود بھی اداکار ہیں۔
جیکن چن ماضی میں اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ ان کے الائنا نگ یی لینی نامی خاتون سے گہرے مراسم تھے، جن سے انہیں ایک بیٹی ایتا نگ ہے۔ اگرچہ جیکی چن نے کھلے دل سے یہ تسلیم نہیں کیا کہ الائنا نگ ان کی اہلیہ اور ایتا نگ ان کی بیٹی ہیں، تاہم وہ اشارتہ اس معاملے پر وقتا بوقتا بات کرتے رہتے ہیں۔
اب جیکی چن کی اسی بیٹی 25 سالہ ایتا نگ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے تنگ نظر والدین کی وجہ سے گھر کے بجائے سڑک پر رہنے پر مجبور ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق ایتا نگ نے گزشتہ ماہ 24 اپریل کو یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی خاتون دوست اور کینیڈین نژاد فیشن ڈیزائنر اینڈی آٹمن کے ساتھ ہانگ کانگ کے ایک پل کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ وہ اپنے تنگ نظر اور ہم جنس پرستی سے نفرت کرنے والے والدین کی وجہ سے پل کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.