حافظ سعید کی درخواست مسترد

milli muslim leaguage

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے حافظ محمد سعید کی تنظیم ‘جماعت الدعوۃ’ کے سیاسی ونگ ‘ملی مسلم لیگ’ کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔اس فیصلے کے بعد ملی مسلم لیگ بطور سیاسی جماعت 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ لیکن اس جماعت کے درجنوں حمایت یافتہ امیدواران آزاد حیثیت یا پھر کئی سال پہلے رجسٹرڈ ہونے والی جماعت ‘اللہ اکبر تحریک’ کے نام سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ‘جماعت الدعوۃ’ کے بعض رہنماؤں نے ملی مسلم لیگ کے نام سے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی جسے کمیشن نے مسترد کر دیا تھا۔

اس معاملے پر ملی مسلم لیگ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالتِ عالیہ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے کمیشن کو اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ضروری کارروائی کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.