حامد سعید کاظمی کا آصف زرداری کوجواب

asif zardari with hamid saeed kazmi

ملتان( خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نےسابق صدر آصف علی زرداری کو جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے سے انکار کرتے ہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔

پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملتان میں حامید سعید کاظمی سے ملاقات کے اور خواہش ظاہر کی کہ آپ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی كے مقابلے میں الیكشن لڑیں لیکن سابق وزیر نے نے این اے 156 سے الیكشن لڑنےسے انكار كردیا۔

حامد سعید كاظمی نے این اے 175 لیاقت پور سے آزاد حیثیت سے كاغذات نامزدگی جمع كرائے تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لیاقت پور حلقےسے لڑنا چاہتا ہوں تاہم آصف زرداری کی خواہش تھی کہ میں وہاں سے انتخابات میں حصہ نہ لوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے زرداری صاحب سے معذرت کر لی جس کا انہوں نے برا نہیں منایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے این اے 175 سے الیکشن لڑرہا ہوں، اگر جیتا تو فیصلہ کروں گا کس پارٹی میں جانا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.