حملہ آورصرف آلہ کار،اصل مجرم اکسانے وا لے ہیں:مریم نواز

maryam sahiwal

لاہور ( ٹاپ نیوز) مسلم لیگ( ن) کی رہنما محترمہ مریم نواز نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آور صرف آلہ کار،اصل مجرم اکسانے والے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ رب العزت احسن اقبال کو زندگی اور صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔

محترمہ مریم نوازنے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور صرف ایک ٹول ،اصل مجرم تو وہ ہیں جو ان حملہ آوروں کواشتعال دلارہے ہیں اوروہ لوگ جوان کواپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کررہے ہیں اوران کواستعمال کرکے اپنا سیاسی سکور بڑھا رہے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.