حکومت ایک لیٹر پٹرول پرکتنا منافع کما رہی ہے، جان کر آپ حیران رہ جائیں

اسلام آباد:ٹاپ نیوز اردو۔۔۔۔ حکومت ایک لیٹر پٹرول پر عوام سے کتنا منافع کما رہی ہے، تہلکہ انگیز رپورٹ سامنے آگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر  پیٹرول پر 30 روپے پیٹرولیم لیوی اور 14 روپے 55 پیسے جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 44 پیسے کسٹم  ڈیوٹی بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ حکومت ایک لیٹر ڈیزل پر 51 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، ڈیزل پر   30 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے جب  کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 74 پیسے جی ایس ٹی اور 6 روپے 20 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.