حکومت کی نظرخوبصورت خواتین پر!

beautiful lady

کراچی(ٹاپ نیوز اردو) حکومت کی نظرخوبصورت خواتین پر۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے خوبصورتی کے خواہشمندوں سے بھی ٹیکس وصول کرنے کی ٹھان لی ہے،  بیوٹی پارلرز بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کےراڈارپر آگئے ہیں۔ ایف بی آر کی طرف سے بیوٹی پارلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔عید اور چاند رات تک بیوٹی پارلرزوالے خوب نوٹ کمائیں اور خوبصورتی کے خواہشمند اپنی جیبیں ڈھیلیں کریں مگر اسکے بعد انہیں ٹیکس دینا پڑیگا کیونکہ حکومت کی نظر اب انکی جیبوں پر پڑگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ار نےکراچی  شہر میں ایسے 500 بیوٹی پارلرز کی نشاندہی کر لی ہے جو کما تو دونوں ہاتھوں سے رہے ہیں لیکن ٹیکس بہت کم یا بلکل  بھی نہیں دے رہے۔ایف بی آر کے بی ٹی بی زون کے جانب سے اب غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کراچی میں کارروائی کی تیاری  مکمل کرلی گئی ہے۔ ایسی بیوٹی پارلرزکی  فہرست تیارہوچکی ہے جن کے خلاف یہ کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیوٹی پارلر کا کاروبارزبردست لیکن وہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں یا بہت کم ٹیکس دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.