خاتون کا غصہ پورا خاندان نگل گیا

police

خوشاب (خصوصی رپورٹ) خوشاب میں ایک سنگدل خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔

دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.