خاتون گلوکارہ رمضان آتے ہی خوفزدہ کیوں؟

latifea singer

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جو رمضان کا نام سنتے ہی خوف زدہ ہو جاتی ہیں۔ ان پر خوف کیوں طاری ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیونس کی گلوکارہ لطیفہ العرفاوی سے جب پوچھا گیا کہ وہ رمضان کی آمد پر خوفزدہ کیوں ہوتی ہیں تو انہوں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنا ماضی کا ایک واقعہ بیان کیا جسے سُن کر سب غمگین ہوگئے۔

گلوکارہ لطیفہ العرفاوی کا کہنا تھا کہ جب میں صرف 13 برس کی تھی تو ماہ رمضان میں میرے والد کام پر گئے اور وہی اُن کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے مجھے اس ماہ سے بہت زیادہ خوف آتا ہے کیونکہ ابو مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے۔جب والد کے انتقال کی خبر ملی تو میں اپنی ایک دوست کے ساتھ گھر میں کھیل رہی تھی ، یہ ایک ایسا لمحہ تھا جسے جب بھی یاد کرو تو خوف کی وجہ سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور اعصاب ساتھ دینا چھوڑ دیتے ہیں۔

لطیفہ کا کہنا تھا کہ والد کی وفات کے باعث میں اُس سال امتحانات میں بھی فیل ہوئی یہ پہلا موقع تھا کہ مجھے ناکامی کا سامنا رہا، آج وہ میرے ساتھ نہیں جس کا افسوس تو ہے مگر میں اُن کی مغفرت کے لیے دعا کرتی ہوں۔

شادی نہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ شاعر محمد عبد الوہاب نے مجھے آخری نصیحت کی تھی کہ ’فن کبھی کسی شریک کو قبول نہیں کرتا، اگر تم شادی کرلو گی تو پھر بہت پیچھے رہ جاؤں گی‘۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.