خربوزوں کا جوڑا34 لاکھ روپے میں فروخت

melons

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک) خربوزوں کا جوڑا34 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔ جی یہ کوئی مذاق والی بات نہیں بلکہ حقیقت میں ایسا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چاپان کے لوگ موسمی پھلوں کی خریداری کی جانب زیادہ راغب ہوتے ہیں اور اسی لئے دکاندار اپنی کمائی میں اضافے کے لئے نت نئے طریقے بھی ایجاد کرتے رہتے ہیں۔ مارکیٹ میں سب سے پہلے نایاب اور بڑے پھل کی نیلامی کی جاتی ہے۔

حال ہی میں شمالی ہوکائیڈو کی ساپورو سینٹرل ہول سیل مارکیٹ میں اس سیزن کے یوباری خربوزوں کے ایک جوڑے کی نیلامی ہوئی جن کا سودا 29 ہزار 300 ڈالرز میں ہوا۔اس نایاب خربوزے کے جوڑے کی قیمت 34 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

ان دو خروبوزوں کی قیمت ایک نئی کار سے بھی زیادہ ہے۔ 2 سال قبل ہونے والی نیلامی میں ایک شخص نے خربوزوں کا جوڑا 30 لاکھ ین میں لیا تھا جبکہ اس بار یہ مزید مہنگا یعنی 32 ہزار ین میں فروخت ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس بار دھوپ زیادہ ہونے کی وجہ سے یوباری خربوزوں کی فصل کافی اچھی ہوئی ہے۔ یاد رہے جاپان میں عام پھلوں کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایک سیب کے لئے بھی 3 ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.