دبئی:شہزادی کی پراسرار گمشدگی؟

sheikh latifa

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی شہزادی شیخہ لطیفہ کی گمشدگی کو قریبا دو ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ شہزادی کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہے؟
ایک رپورٹ کے مطابق شیخہ لطیفہ دبئی کے امیر محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے آزادی کی زندگی جینے کے لیے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ جس پرتعیش کشتی میں بھاگ رہی تھیں سکیورٹی اہلکار اسے روک کر واپس دبئی لے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے کسی نے انہیں دیکھا یا سنا نہیں ہے۔

شیخہ لطیفہ کو رواں سال مارچ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ایک سابق فرانسیسی جاسوس ایروے جوبیر اور فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی اپنی دوست اور مارشل آرٹس کی استاد ٹینا جوہینن کی مدد سے ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھیں جب انہیں پکڑ لیا گیا۔
کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں بھارت کے ساحلی و تفریحی مقام گوا کے قریب سے بھارتی نیوی کے کمانڈوز کی مدد سے حراست میں لیا گیا تھا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.