دبئی میں توپ کے گولوں سےافطاری کا اعلان

dubbai may aftari

دبئی (خصوصی رپورٹ) دبئی میں توپ کے گولے داغ کر افطاری کا اعلان کرنے کی روایت اب بھی برقرار ہے۔ دنیا بھر میں رمضان کی رونقیں جاری ہیں اور اس رحمتوں ، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر دبئی کے 6 مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی گئی ہیں جن کے ذریعے پورے رمضان اذانِ مغرب کے وقت گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کیا جائےگا جب کہ گزشتہ رمضان دبئی میں 5 مختلف مقامات پر توپیں رکھی گئی تھیں۔

ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونجُ اُٹھتا ہے اور روزہ دار روزہ کھولتے ہیں جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رُخ کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.