دس سال تک ہاتھ نہ دھونے والا شخص

'میں نے اپنے ہاتھ 10 سال سے نہیں دھوئے ہیں'

ویسے تو جب بھی واش روم جانا ہو تو ہاتھ دھوئے بغیر رہا نہیں جا سکتا لیکن جب بات ٹی وی اینکر کی ہو جو بہترین لباس زیب تن کرتے ہیں تاکہ ناظرین ان کی شخصیت سے متاثر ہوسکیں، یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ وہ جسمانی صفائی کا خیال نہ رکھیں۔ مگر کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی ٹی وی میزبان اعتراف کرے کہ اس نے برسوں سے اپنے ہاتھ تک دھوئے یا صاف نہیں کیے؟

مگر ایسا ہی ایک لائیو ٹی وی نشریات کے دوران سننے میں آیا جس کو سن کر بھی یقین کرنا مشکل ہے۔ امریکا کے فوکس ٹی کے میزبان پیٹ ہیگسا نے ایسا اعتراف کیا۔ اتوار کی صبح نشر ہونے والے پروگرام کے دوران پیٹ ہیگسا نے کہا کہ وہ جسمانی صفائی کی سرگرمیوں پر یقین نہیں رکھتے۔

ان کے بقول ‘میرا 2019 کا عہد یہ ہے کہ آن ائیر وہ سب کچھ کہوں جو میں آف ائیر کہتا ہوں، میرا نہیں خیال کہ میں نے اپنے ہاتھ 10 سال سے نہیں دھوئے ہیں’۔جب ان کے ساتھی میزبان یہ سن کر ہنسنے لگے تو پیٹ ہیگسا نے کہا ‘ یقین کریں میں اپنے ہاتھ نہیں دھوتا، میں خود کو جراثیموں سے آلودہ کررہا ہوں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.