دعوت نامے پر RVSP لکھنے کی وجہ؟

rvsp

دعوت نامے  پر آر ایس وی پی لکھا دیکھ کر شاید پہلے لوگ حیرانی کا اظہار کرتے ہوں لیکن پھر یہ لفظ عام ہونے کے ساتھ لوگوں نے اخذ کرنا شروع کردیا کہ اس کا مطلب یقیناً ‘اہل خانہ ‘ہی ہوگا۔آر ایس وی پی فرانسیسی زبان کے محاورے’répondez s’il vous plait’ کا مخفف ہے۔جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ‘برائے مہربانی مطلع کردیں’۔

اگر کبھی آپ کو ای میل، کوریئر سروس یا ہاتھ سے موصول ہونے والے دعوت نامے میں ’آر ایس وی پی‘ لکھا ہوا نظر آئے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کا میزبان آپ سے دعوت میں آپ کی شرکت کی تصدیق چاہ رہا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ میزبان کا کام تو دعوت دینا ہے بس، اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ جائیں یا نہ جائیں۔

وجہ یہ ہے کہ کتنے لوگ آرہے ہیں اور کتنے نہیں آسکیں گے یہ معلوم ہوجانے کے بعد میزبان کے لیے انتظامات کرنے میں آسانی رہتی ہے۔کتنا کھانا چاہیے اور کتنی کرسیاں لگیں گی وغیرہ وغیرہ۔پہلے روایتی طور پر ’آر ایس وی پی‘ کے لیے دعوت نامے میں ایک الگ لفافہ موجود ہوتا تھا تاکہ میزبان کو جوابی طور پر مطلع کیا جاسکے لیکن اب آن لائن کا زمانہ ہے۔

دعوت نامے بھی انٹرنیٹ کے ذریعے موصول ہوتے ہیں جن پر آپ ایک کلک سے بتاسکتے ہیں کہ آپ آئیں گے یا نہیں، یا آنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.