دلچسپ حقائق لبنان کے بارے میں

interesting facts

٭لبنان مشرق وسطیٰ کا واحد ملک ہے جس میں صحرا موجود نہیں۔
٭جہاں اب لبنان ہے اس علاقے کو سکندراعظم نے 332 قبل ازمسیح میں فتح کیاتھا۔

٭1945ء سے لبنان میں کسی غیرملکی پرچم کو بلند کرنا جرم ہے۔
٭لبنان پہلا عرب ملک تھا جس نے نجی ریڈیو اور ٹی وی کی اجازت دی۔
٭لبنانیوں کی اکثریت ملک سے باہر رہتی ہے۔ ملک کی آبادی 60 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ملک سے باہررہنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔
٭1516ء سے 1918ء تک لبنان سلطنت عثمانیہ کا حصہ رہا۔
٭ لبنان 1975ء سے 1990ء تک خانہ جنگی کا شکار رہا جس میں مسلمان اور عیسائی برسرپیکار رہے۔ اس خانہ جنگی میں شام اور اسرائیل نے حصہ لیا اور اپنی سپاہ بھی بھیجیں۔
٭ملک کی پارلیمنٹ مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہے۔ صدر کا موارنی عیسائی، وزیراعظم اورسپیکر کا مسلمان ہونا لازم ہے۔
٭ وادیٔ بقاع لبنان کا انتہائی زرخیز علاقہ ہے۔ یہ 16 کلومیٹر چوڑا اور 129کلومیٹر طویل ہے۔
٭لبنان میں پودوں کی تین ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔
٭لبنان میں ایک ہی اراضی کے دو مالک ہو سکتے ہیں۔ ایسا ہونے کی صورت میں ایک زمین کا مالک ہوتا ہے اور دوسرا وہ ہوتا ہے جو اس پر فصل اگاتا ہے۔ اگر آپ اس زمین کے اکلوتے مالک بننا چاہتے ہیں تو ادائیگی دونوں کو کرنا پڑے گی۔ بشکریہ روزنامہ دنیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.