دنیا کا سب سے کم وزن بچہ

small children of the world

کراچی (ٹاپ نیوز) دنیا کا سب سے کم عمر بچہ تندرستی کے بعد گھر منتقل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں صرف ایک پاؤ وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کو ساڑھے 6 ماہ اسپتال میں نگہداشت کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔

یکم اکتوبر کو آپریشن کے ذریعے پری میچور پیدا ہونے والے بچے کو 258 گرام وزن کی وجہ سے دنیا کا سب سے کم وزن بچہ قرار دیا گیا تھا۔ بچے کی قبل از وقت اور سیزرین پیدائش کا سبب ماں کا ہائی بلڈ پریشر تھا۔ ابتدا میں بچے کا زندہ رہنا مشکل قرار دیا جا رہا تھا مگر ساڑھے 6 ماہ کی نگہداشت کے بعد بچہ صحتیاب ہو گیا۔

سب سے چھوٹے بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ رکھنے والی یونی ورسٹی آف لووا کے مطابق اس بچے سے قبل گزشتہ برس جاپان میں پیدا ہونے والا 9.5 اونس کا بچہ سب سے چھوٹا بچہ شمار کیا جاتا تھا۔ بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو لے کر بہت پریشان تھیں لیکن اب مطمئن ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.