دنیا کی بوڑھی مکڑی 43 برس کی عمرمیں چل بسی

makri

لاہور(ٹاپ نیوز) دنیا کی معمر ترین مکڑی 43 سال کی عمر میں چل بسی۔ آسٹریلیا کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس مکڑی کی پیدائش 1974 میں ہوئی تھی۔ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ‘نمبر 16’ کے نام سے پہچانی جانے والی اس مکڑی کو سب سے پہلے کیڑے مکوڑوں کی زندگی پر تحقیق کرنے والی سائنسدان باربرا یورک مین نے دیکھا تھا۔
اس کے بعد سے باربرا نے اس مکڑی کا مشاہدہ جاری رکھا۔ یہ مکڑیاں عام مکڑی کی نسبت بھاری جسامت رکھتی ہیں اور زہریلی ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اگر یہ اپنے بلوں سے نکلتی ہیں تو انسانوں کا شکار بن جاتی ہیں۔اس قسم کی مکڑیاں صرف ایک محفوظ بل میں رہتے ہوئے بھی طویل عمر پاجاتی ہے۔
اس سے قبل میکسیکو میں ٹرانٹولا نامی مکڑی 28 برس کی عمر میں چل بسی تھی جب کہ امید ظاہر کی جارہی تھی کہ ‘مکڑی 16’ 50 سال تک زندہ رہے گی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.