دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین

bullet train

ٹوکیر( ٹاپ نیوز اردو) دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین الفا ایکس متعارف کرا دی ہے جو کہ 224 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ یعنی یہ ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان کا 790 میل کا فاصلہ ساڑھے 3 سے 4 گھنٹے میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن جمعہ سے شروع ہوگیا اور جاپان 2030 تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کے لیے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس دوران اس ملک میں بلٹ ٹرین نیٹ ورک ساپورو تک پہنچ جائے گا جو کہ جاپان کے شمالی ہوکائیدو خطے میں واقع ہے۔10 بوگیوں پر مشتمل الفا ایکس ٹرین نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس میں ایک بڑی ایروڈائنامک نوز دی گئی ہے جو ٹرین کے دباﺅ اور آواز کو سرنگوں میں سے گزرتے ہوئے کم کردیتی ہے۔

فوٹو بشکریہ JIJI PRESS

اس ٹرین کے دیگر فیچر میں ایسے خاص آلات کی موجودگی ہے جو زلزلے کے جھٹکے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔یہ نئی ٹرین چین میں دوڑنے والی تیز ترین بلٹ ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی جس کی رفتار 217 میل فی گھنٹہ ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.