دنیا کی خوبصورت اورکم عمرترین نانی

grand mother

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کی 36سالہ کیری ہلٹن نے دعوی کیا ہے کہ وہ دنیا کی کم عمر ترین اور خوب صورت نانی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی 47سالہ گینا سٹیورٹ خود کو دنیا کی خوبصورت ترین نانی قرار دیتی تھی لیکن اب اس کے مقابلے میں انگلینڈ کی 36سالہ کیری ہلٹن آ گئی ہے جس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس جتنی خوبصورت نانی اور کوئی موجود نہیں ہے اور گینا سٹیورٹ کے ساتھ اس کا کوئی مقابلہ ہی نہیں بنتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیری ہلٹن کی 17سالہ بیٹی نے گزشتہ سال ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جس سے کیری اتنی کم عمر ی میں نانی بن گئی۔ اس کے بعد اس نے اپنے حسن میں اضافہ کرنے کیلئے پلاسٹک سرجری پر 13ہزار پائونڈ خرچ کئے اور اب دنیا کی خوبصورت ترین نانی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی جدوجہد شروع کر دی ہے جبکہ دوسری طرف اس کی آسٹریلوی حریف گینا کا کہنا ہے کہ میری خوبصورتی فطری ہے لیکن ہلٹن نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے خوبصورتی حاصل کی ہے ، چنانچہ یہ ٹائٹل میرے پاس ہی رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.