دنیا کے 10 مہنگے ترین شہر

big cities

دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

برطانوی مالی جریدے ’دی اکانامسٹ‘ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست کے مطابق گزشتہ 30 سال میں پہلی بار دنیا کے تین شہر ایک جتنے ہی مہنگے قرار پائے۔فہرست میں شامل دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور، پیرس اور ہانگ کانگ کو پہلا نمبر ہی دیا گیا ہے۔اسی طرح اس بار فہرست میں ساتویں نمبر پر بھی 3 شہروں کو رکھا گیا ہے اور فہرست میں نواں، آٹھواں اور چھٹا نمبر دیا ہی نہیں گیا۔

حیران کن طور پر فہرست میں اس بار دوسرا اور تیسرا نمبر بھی شامل ہی نہیں کیا اور پہلے نمبر پر تین شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔اسی فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر وینزویلا کا شہر کارلاکاس ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین 10 شہروں میں 2 امریکی اور 2 سوئٹزرلینڈ کے شہر شامل ہیں۔اسی طرح دنیا کے سستے ترین شہروں میں بھارت کے تین شہر نئی دہلی، چنائے اور بنگلورے شامل ہیں جب کہ پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے۔

حیران کن طور پر لندن دبئی، واشنگٹن اور ابو ظہبی دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہوتے۔ٹوکیو اور بیجنگ بھی دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہوتے، تاہم ان ممالک کا ایک ایک شہر دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.