دوستی کیسی نبھائی جاتی ہے، شاہ رخ خان نے بتا دیا

shah rukh khan with irfan khan

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) مثکل میں دوست کی مدد کیسے کی جاتی ہے یہ بتایا ہے بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے ایک ہسپتال میں کینسر سے لڑتے عرفان خان کی ان کے قریبی دوست اور اداکار شاہ رخ خان خاموشی سے مدد کر رہے ہیں۔ عرفان خان 3 ماہ سے لندن میں نیورو اینڈو کرائن کینسر سے لڑ رہے ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے بھارتی صحافی کو اپنی بیماری کے حوالے سے جذباتی خط تحریر کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان علاج کے لیے لندن روانگی سے پہلے قریبی دوست شاہ رخ خان سے ملاقات کے خواہشمند تھے جس پر ان کی اہلیہ نے کنگ خان سے رابطہ کیا۔ شاہ رخ خان عرفان کے مڈھ آئی لینڈ گھر کے قریب ہی محبوب اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور جیسے ہی انہیں دوست کی خواہش کا علم ہوا تو وہ فلم کی شوٹنگ روک کر ملاقات کے لیے عرفان کے گھر پہنچے اور 2 گھنٹے سے زائد وقت ان کے ساتھ گزارا۔
کنگ خان نے اس موقع پر عرفان خان کو لندن میں اپنے گھر کی چابی دی تاکہ وہ سکون سے وہاں علاج کراسکیں اور انہیں وہاں گھر والا ماحول میسر ہو تاہم وراسٹائل اداکار چابی لینے سے انکار کرتے رہے لیکن شاہ رخ نے انہیں لندن والے گھر میں رہنے کے لیے قائل کر لیا۔ عرفان خان اپنے دوست کی اس محبت پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.