دپیکا پڈوکون پروڈیوسر بن گئیں

depika pidikon

ممبئی( ٹاپ نیوز) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سپر ہٹ فلم ’پدماوت‘ کے بعد سب کو انتظار تھا کہ اب وہ کس فلم میں جلوہ گر ہونے والی ہیں اور اب مداحوں کا یہ انتظار بھی ختم ہوگیا ہے۔

دپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ایک سوانح حیات (بائیوپک) ہے، جس میں وہ لکشمی کا کردار ادا کریں گی اور صرف یہی نہیں اس فلم کو پروڈیوس بھی دپیکا ہی کر رہی ہیں۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ پہلی بار فلم راضی کی ہدایت کار میگھنا گلزار کے ساتھ بائیوپک فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ لکشمی کا کردار نبھائیں گی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.