دپیکا کی شادی پرشاہ رخ خان کی خواہش

shahrukh khan

ممبئی(ٹاپ نیوز) اداکار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر لانچ پر اپنی 53 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ اس موقع پر انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ جب انہوں نے دپیکا کی شادی کی خبر سنی، وہ انہیں گلے لگانا چاہتے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹریلر لانچ کی تقریب میں کنگ خان نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا، اُس وقت میں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مادھوری ڈکشت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان اداکاراؤں کی شادی ہوئی، اُس وقت میں اداکار بن رہا تھا، اُس کے بعد اگلی نسل کی شادی ہوئی اور اب بالی وڈ میں نئی نسل کی شادیاں ہو رہی ہیں، جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔

کنگ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں حسیناؤں کی شادی پر خوش ہی ہوسکتا ہوں کیونکہ ظاہر سی بات ہے میری شادی تو ہوچکی ہے۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب دونوں کی شادی کا دعوت نامہ آئے گا تو ہم سب مل کر ضرور شادی کا جشن منائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.