دپیکا کی گردن پرٹیٹو نہ ہونے پرہنگامہ

depika

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ان دونوں فرانس میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فیشن فلمی میلے ’کانز‘ میں اپنے جلوے بکھیرنے میں مصروف ہیں۔اگرچہ ’کانز‘ میں کیمروں کی نظریں صرف دپیکا پڈوکون تک محدود نہیں، تاہم کیمرے کی آنکھوں نے ان کے جسم سے غائب ہونے والے ٹیٹو کے نظر نہ آنے کو ایک دلچسپ خبر ضرور بنادیا۔

دپیکا پڈوکون کی جانب سے ’کانز‘ کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے کے دوران کھینچی گئی تصاویر میں ان کی گردن پر گزشتہ کئی سال سے نظر آنے والے ٹیٹو کو اس بار نہیں دیکھا گیا۔
دپیکا کی صراحی دار گردن پر ٹیٹو نظر نہ آنے پر جہاں ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کیا، وہیں بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دلچسپ خبریں شائع کیں، جن کے مطابق اداکارہ نے ٹیٹو کو مٹایا نہیں بلکہ چھپایا ہے۔

دپیکا کی گردن پر ٹیٹو نہ نظر نہ آنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی کہ آخر اداکارہ نے ماضی کے دوست رنبیر کپور کی محبت کو بھلاتے ہوئے ان کے نام کا ٹیٹو بھی مٹا دیا۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع سے بتایا کہ اداکارہ نے ٹیٹو مٹایا نہیں بلکہ عارضی طور پر چھپا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.