رابرٹ ریڈلے رپورٹ حقائق کے منافی ہے:مریم نواز

Maryam nawaz

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلسل دوسرے روز بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے جس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

مریم نواز نے آج مسلسل دوسرے روز اپنا بیان قلمبند کرایا جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی اور سپریم کورٹ کی طرف سے دیے گئے سوالات میں ٹرسٹ کا سوال نہیں تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اپنے طور پر ہی اس معاملے میں کارروائی آگے بڑھائی جس نے بدنیتی کی بنیاد پر نام نہاد آئی ٹی ماہر سے رائے مانگی۔

مریم نواز نے کہا کہ آئی ٹی ماہر کو انگیج کرنا اور دستاویزات دینے کا عمل انتہائی مشکوک ہے۔ بیان قلمبند کراتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رابرٹ ریڈلے کو جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے کزن اختر راجا کے ذریعے ہائر کیا گیا، یہ نہیں بتایا کہ جے آئی ٹی نے خود یا بذریعہ دفتر خارجہ ریڈلے کی خدمات کیوں نہ لیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.