مجھے مردوں نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا:رابی پیرزادہ، گلوکارعلی ظفر کی حمایت میں میدان میں‌آگئیں

Rabi Peerzada

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی مہم ‘می ٹو’ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شوبز میں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا۔

رابی پیرزادہ نے علی ظفر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ سب پبلسٹی اسٹنٹ ہے ایسے کوئی خاتون ہراساں نہیں ہوجاتی، شوبز میں گھریلو جھگڑوں سے لے کر طلاق یا میل ملاپ کے جو بھی معاملات سامنے آتے ہیں، سب پبلک کے لیے ہوتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں بھی طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری میں ہوں، اگر آپ عزت دیں گے تو آپ کو عزت ملتی ہے، ہماری شوبز کی خواتین می ٹو مہم کا غلط استعمال کر رہی ہیں’۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ لوگ ان پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آپ اور (اداکارہ) میرا پبلسٹی اسٹنٹ کرتے ہیں، جس پر میں کہتی ہوں کہ مجھے کیا ملے گا یہ سب کرکے، میں یہ کیوں کروں گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ‘خواتین کے لیے مردوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگانا بہت آسان ہوگیا ہے، مجھے ایسا کرنا ہو تو میں بھی کسی پر لگادوں لیکن ایسا کرنا بالکل درست نہیں ہے’۔
رابی پیرزادہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں مردوں نے بہت عزت دی لیکن خواتین نے ہراساں کرنے کی بہت کوشش کی تھی، لیکن انہوں نے ان کوششوں کو نظرانداز کرکے فاصلہ برقرار رکھا تھا۔

کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔اس کے بعد سے ‘می ٹو’ مہم کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شوبز اسٹارز اپنے اپنے انداز میں اس کی حمایت یا مخالفت میں بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.