راستے میں جیل آئے یا پھانسی اب قدم نہیں رکیں گے: نواز شریف

nawaz sharif

لندن (خصوصی رپورٹ) گرفتاری کے امکان کے باوجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے جمعے کو وطن واپسی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کا اعلان کردیا۔ لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت پر اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ راستے میں جیل آئے یا پھانسی پر چڑھادیا جائے لیکن اب ان کے قدم نہیں رکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جیل کی کوٹھری سامنے دیکھ کر بھی پاکستان آرہا ہوں، وہ بھی سن لیں جو دعویٰ کر رہے تھے کہ واپس نہیں آوں گا ، پاکستان واپس آرہا ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ 25 جولائی کا الیکشن سب سے بڑا ریفرنڈم ہوگا، عوام پچیس جولائی کو ایسا فیصلہ سنائیں کہ دنیا خراج تحسین پیش کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.