رشی کپورخطرناک مرض میں مبتلا

رشی کپور

نیویارک (ٹاپ نیوز) رشی کپورخطرناک مرض میں مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے شوہرکے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کااشارہ دے دیا۔

اداکار رشی کپور نے دو ماہ قبل اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر دیتے ہوئے کہا تھا وہ علاج کے لئے امریکہ جا رہے ہیں تاہم کپور فیملی کی جانب سے واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تھا کہ رشی کپور کس بیماری سے لڑ رہے ہیں۔

پہلی بار اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈھکے چھپے الفاظوں میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.