رنگ برنگی آنکھوں والی جڑواں بلیوں کی دھوم

cats

کراچی( ٹاپ نیوز) پالتو جانوروں میں بلیاں سب سے زیادہ پسندیدہ پالتو جانور کہلائی جاتی ہیں، جو لوگ انھیں پال نہیں سکتے وہ ان کی تصویروں کے شیدائی ہو کر ہی گزارا کر لیتے ہیں۔ آئرس اور ابیس بھی ایسی دو جڑواں بلیاں ہیں جن کا مالک تو ایک ہے لیکن سوشل میڈیا پر انھیں پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔

ان بلیوں کو خوبصورت صرف برف جیسی ان کی سفید ’فر‘ نہیں بناتی بلکہ اس میں اضافہ کرتی ہیں ان کی دو رنگی آنکھیں اور اسی وجہ سے انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بننے کے بعد سے ہی ہی یہ دورنگی آنکھوں والی جڑواں بہنیں مشہور ہیں۔

ان جڑواں بلیوں کے فالورز ان کی دو رنگی آنکھوں کے دیوانے ہیں، بلیوں کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری پیلی ہے۔ آنکھوں کی یہ رنگا رنگی ان کے سفید رنگ پر خوب جچتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.