ریحام خان نے شاہ رخ خان کو بھی نہ چھوڑا

rehman and shah rukh khan

ممبئی (خصوصی رپورٹ) ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور اپنی نجی زندگی سمیت بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اپنے متنازع مواد کے باعث اشاعت سےقبل ہی میڈیا سمیت تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی تاہم جب سے کتاب منظر عام پر آئی ہےاس نے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں طوفان مچادیا ہے۔ کتاب میں ریحام خان نے اپنے دونوں سابق شوہر اعجاز رحمان اور عمران خان سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جن میں زیادہ تر منفی ہیں تاہم لوگوں کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا تذکرہ بھی کیا ہے اور ان کی زندگی کے کئی راز کھولے ہیں۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کنگ کے ساتھ 2008 میں ایک اشتہار میں کام کیاتھا اس دوران انہوں نے شاہ رخ خان کو بہت زیادہ دوستانہ اورنرم دل پایا۔ ریحام خان نے لکھا کہ ہم دونوں نےایک انجری فرم کے لیے اشتہار میں کام کیا تھا اور اس فرم کی خدمات حاصل کرنے والوں میں پاکستانی اور بھارتی دونوں تھے۔ ریحام خان نے اس اشتہار کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے انتظامات بھارت کے ایک نجی چینل نے کئے تھے۔ اس میں شاہ رخ خان کو مرکزی حیثیت حاصل تھی اور وہ سب کی توجہ کا مرکزتھے۔

ریحام خان نے شاہ رخ خان کے بارے میں لکھا شاہ رخ خان ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ انسان ہیں، کنگ خان میں تکبر بالکل بھی نہیں ہے وہ ان کی نرم دلی اور پیشہ ورانہ برتاؤ سے بہت زیادہ متاثر ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.