سارہ خان کی کچی عمر میں پکی محبت

sara khan

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے یوں تو گزشتہ برس دسمبر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ تاہم وہ فلمی کیریئر کے آغاز سے قبل ہی خبروں کی زینت بن چکی تھیں۔ دیگر نئی اداکاراؤں کے مقابلے سارہ علی خان نے سامنے آتے ہی ایک سے بڑھ کر ایک انکشافات یا بیانات دے کر میڈیا میں وہ جگہ بنائی جو ہر کسی کو نہیں ملتی۔

سارہ علی خان نے گزشتہ برس جہاں والد سیف علی خان کے سامنے کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں کہا تھا کہ اگر ان سے شادی کرنے کی مرضی پوچھی جائے تو وہ رنبیر کپور سے شادی کریں گی۔ ساتھ ہی سارہ علی خان نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے ہی کریں گی، تاہم وہ دوستی کارتک آریان سے کریں گی۔

اس بیان کے بعد بھی سارہ علی خان کئی دن تک کارتک آریان سے محبت اور ان پر فدا ہونے کی باتیں کرتی رہیں، یہاں تک اپنی فلم ’سمبا‘ کی پروموشن کے دوران ایک تقریب میں رنویر سنگھ نے انہیں کارتک آریان سے ملوایا تو وہ بے حد خوش دکھائی دی تھیں۔ چند دن قبل ہی سارہ علی خان نے کہا تھا کہ تاحال انہیں کارتک آریان نے محبت کا جواب محبت میں نہیں دیا اور وہ ان کے جواب کی منتظر ہیں۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق شوبز خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں بھارتی ریاست مہارا شٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور یونین وزیر رہنے والے سشیل کمار شندے کے نواسے سے محبت کر چکی ہیں۔

سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ انہیں پہلی محبت ویر پہاڑیا سے ہی ہوئی اور ان دونوں کے تعلقات چند سال تک قائم رہے۔ سیف علی خان کی بیٹی نے ویر پہاڑیا کو بے وفا قرار دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کو نہ تو دھوکا دیا اور نہ ہی چھوڑ کر چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.