سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون

samsung fold phone

سام سنگ اپنے پہلے فولڈ ایبل فون کے حقیقی ڈیزائن کی پہلی جھلک اگلے ہفتے سامنے لارہی ہے۔ جنوبی کورین کمپنی نے اس حوالے سے ایک ٹیزر ویڈیو ریلیز کی جس میں 20 فروری کو ‘فیوچر ان فولڈز’ کے الفاظ سے فولڈ ایبل فون کی جھلک پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

سام سنگ نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے فولڈ ایبل فون کا پروٹوٹائپ ڈیزائن پیش کیا تھا جو کہ کافی متاثر کن تھا مگر اسے تاریکی میں رکھا گیا تھا جس سے مکمل ڈیزائن سامنے نہیں آسکا جبکہ فیچرز کی تفصیلات بتانے سے بھی گریز کیا گیا۔ یہ تو ابھی واضح نہیں کہ 20 فروری کو فون کو باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا یا اس بارے میں مزید تفصیلات بیان کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ 20 فروری کو سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 سیریز کے 3 یا چار فون متعارف کرائے جائیں گے اور اس موقع پر فولڈ ایبل فون کی پہلی جھلک بھی سامنے آئے گی۔ سام سنگ پہلے ہی اپنے فولڈ ایبل فون کو مستقبل کا موبائل قرار دے چکی ہے جو کہ کھلنے پر ٹیبلیٹ کی شکل جبکہ بند ہونے پر فون کی شکل اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.