سراج الحق کا عمران خان سے بڑا مطالبہ

imran khan siraj ul haq

لاہور (ٹاپ نیوز اردو) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہو، مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی، سب ایک نظام کا حصہ ہیں۔ غیر منتخب لوگوں کے ذریعے پاکستان کے اقتصادی معاہدے کیے جارہے ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ پاکستان کے اداروں کو گروی رکھ کر مزید قرضے لیے جائیںگے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام بجا طور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اپنے لیے نیا پھندا اور غلامی کا طوق سمجھ رہے ہیں۔ بیرون ملک پڑے تین سو 75 ارب ڈالرز واپس لانے کے لیے بھی کچھ نہیں کیا جا رہا۔ ان تمام معاملات کو پارلیمان میں زیر بحث لایا جائے۔


Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.