سعودی عرب کہیں روس کا ہم نوالہ تو نہیں بننے جا رہا؟

saudia relations with russia

ماسکو( خصوصی رپورٹ) سعودی عرب بدلتی دنیا کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے جا رہا ہے۔ اس کے حالیہ پالیسیوں نے اقوام عالم کو حیرت زدہ کر رکھا ہے لیکن اب ایک اور نئی اور اہم ملاقات میں سعودیہ نے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی عرب تیل کی عالمی منڈی میں روس کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے کیونکہ یہ تعاون پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔

پیوٹن نے ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد کو بتایا کہ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ان کی شرکت پر انہیں خوشی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ محمد بن سلمان پر حملے کےبعد پہلی بار آفیشل طور پر محمد بن سلمان کی کسی بڑی شخصیت سے اہم ملاقات ہوئی ہے اور اس ملاقات کو عالمی تناظر میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.