سلمان خان کے”خون کاعاشق” گرفتار

murder arrested

ہریانہ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نےدعوی کیا ہے کہ اس نے انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کی (ایس ٹی ایف) اسپیشل ٹاسک فورس پولیس نے حیدرآباد سے سنپت نہرا نامی ایک کرائے کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے جو مبینہ طور پر سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

گرفتار ہونے والے ملزم سنپت نہرا سے ابتدائی تفتیش کے بعد پتا چلا ہے کہ وہ راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے تعلق رکھتا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.