مسلم لیگ (ن) کاچیئرمین نیب کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

n league

اسلام آباد( ٹاپ نیوز) مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں پارٹی کی مرکزی اجلاس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی صدر شہباز شریف سمیت دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب کی جانب سے نواز شریف سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران نواز شریف نے چیئرمین نیب کی وضاحت کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں قابل قبول نہیں کیونکہ نیب متعصب اور جانبدار ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی آپشن موجود ہیں۔ پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو آج ہو رہا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.