سنگدل ماں نے کیا کر ڈالا؟

angry mother

نوابشاہ( خصوصی رپورٹ)نوابشاہ میں مبینہ طور پر تنگ کرنے پر ماں نے تین بچیوں کو صندوق میں بند کر دیا، جس کے باعث 2 بچیاں دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق نوابشاہ کے علاقے دوڑ میں تنگ کرنے پر والدہ نے اپنی تین بچیوں کو صندوق میں بند کردیا، جس کے نتیجے میں 9 ماہ کی آمنہ اور 7 سالہ ثانیہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں۔ جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.