سونم کپورکی شادی،چہ مگوئیاں ہونے لگیں

Sonam-Kapoor

ممبئی( ٹاپ نیوز) بھارتی اداکارہ سونم کپور کی ممبئی میں رہائشگاہ کوبرقی قمقموں اور لائٹوں سے سجادیا گیا جس کے بعداداکارہ کی شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا گھر خوبصورت برقی قمقموں، لیمپ اور لائٹس سے سجا دیا گیا ہے جہاں سونم کپور کی شادی ہونے کا قوی امکان ہے۔
اداکارہ سونم کپوراورنہ ہی ان کے فیملی ذرائع کی جانب سے شادی کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ممبئی میں رہائشگاہ پر ہونے والی سرگرمیوں کے بعد میڈیا میں خبریں زیرگردش ہیں کہ آئندہ ماہ سونم کپور رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی۔کہا یہی جا رہا ہے کہ سونم کپوراور ان کے قریبی دوست و فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کی شادی 7 یا 8 مئی کو ہوگی اور اسی سلسلے میں سونم کپور کے گھر کو سجادیا گیا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.