سونم کپور ہندو انتہاپسندی کی زد میں

sonam kapoor

ممبئی( ٹاپ نیوز) سونم کپور ہندو انتہاپسندی کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق جنگ کی مخالفت کرنے اور امن کا پیغام دینے پر انتہا پسند بھارتیوں نے بالی وڈ اداکارہ سونم کپورکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تیسرے درجے کی اداکارہ قرار دے دیا۔

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جہاں تمام بالی وڈ اداکاروں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کی حمایت کی وہیں اداکارہ سونم کپور نے جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عام لوگ بالکل ایک جیسے ہیں، کچھ بنیاد پرست ہندو ہیں جو رام کے نام پر بم اور تباہ کاری چاہتے ہیں۔ بنیاد پرست ہندوؤں کی نفرت کی قیمت دونوں ممالک کے غریب اور عام لوگوں کو چکانی پڑے گی۔ سونم کپور کا پاکستانی اور بھارتی عوام کے حق میں دیا گیا یہ بیان انتہاپسند بھارتیوں کو پسند نہیں آیا۔ ہندوئوں سونم کپورکو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور تیسرے درجے کی اداکارہ قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.