سوہنا صلی اللہ علیہ وسلم آیا تے سج گئے نیں گلیاں بازار

birth day of nabi kareem

لاہور ( ٹاپ نیوز) پورے ملک میں جشن میلادالنبی منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر، قریہ قریہ، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگا، ہر سو درود وسلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں۔

بارہ ربیع الاول آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مقدس دن ہے۔ ملک بھر میں جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

کراچی سے خیبر اور گوادر سے کشمیر تک گلی گلی، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگا ہے جبکہ بازار بھی سج گئے۔ مساجد رنگ و نور میں نہا گئیں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے اور فضاء دورد وسلام سے معطر ہے۔

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آج دن بھر شہر شہر، قریہ قریہ ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، شمع رسالت کے پروانے اپنے اپنے انداز میں سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.