سیاستدان کی عزت بھی جج اورجنرل کے برابر ہونی چاہیے: وزیراعظم

prime minister

پسرور(ٹاپ نیوزاردو) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناہےکہ جتنی ایک جنرل اور جج کی عزت ہوتی ہے اتنی ہی سیاستدان کی بھی ہونی چاہیے۔ پسرور میں سیالکوٹ روڈ کو دو رویہ کرنے کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’خواجہ آصف نے 30 سال ملک کی خدمت کی۔ ان کی جو آمدن تھی انہوں نے اس پر ٹیکس دیا۔ ان کے پاس ایک اقامہ تھا جو ویزا ہوتا ہےلیکن ایک ویزے پر ساری زندگی کے لیے سیاستدان کو نااہل کردیں تو کیا یہ ملک کے حق میں ہے‘؟
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ’جتنی ایک جنرل اور جج کی عزت ہوتی ہے اتنی ہی سیاستدان کی بھی ہونی چاہیے، سیاستدان سب برداشت کرتا ہے پھر بھی ملک کی خدمت کرتا ہے، ملک کی ترقی چاہتے ہیں تو ووٹ اور سیاستدان کو عزت دیں، جو فیصلہ عوام پولنگ کےدن بیلٹ باکس سے کرتے ہیں اس کو عزت ملنی چاہیے اور یہی ترقی کا واحد طریقہ ہے‘۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہوتا ہے، کوئی اور فیصلہ کا اختیار رکھتا ہے نہ ہونا چاہیے، آئین واضح ہے عوام جو بھی فیصلہ کریں پانچ سال تک اس کی عزت ہونی چاہیے، پی ٹی آئی سمیت سب کے پاس حکومتیں تھیں لیکن کام صرف ن لیگ نے کیا، تقریریں کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ آپ بھی پانچ سال کام کر دکھاتے، کیا مشرف اور زرداری کے پاس وسائل نہیں تھے، سی پیک پہلے نہیں شروع ہوسکتا تھا، ان کے پاس بھی یہی وسائل تھے لیکن تمام منصوبے ن لیگ نے شروع کیے، ہم نے اپنی جیبیں نہیں عوام کی جیبیں بھریں، جی ڈی پی 3 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کردی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.