شادی کی سالگرہ پر شاہ رخ نے گوری سے کیا مانگا؟

shahrukh khan

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان سے شادی کی سالگرہ کے موقع پر انوکھی خواہش کا اظہار کردیا ۔ بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق گوری خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے نئے ڈیزائن کردہ کاسمیٹک آفس کی تصویر ڈالی جس پر شاہ رخ خان نے خواہش کا اظہار کیا کہ’ آپ میرا آفس کب ڈیزائن کریں گی ‘جس پر گوری خان نےردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ’ جلد ہی جب میرے پاس کچھ فارغ وقت ہوگا‘

شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کو آج 27 سال ہوچکے ہیں لیکن ان کی محبت آج بھی ویسی ہی ہے جیسے شروع میں تھی اور اس بات کا اندازہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک دوسرے گفتگو سے لگا یا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ گوری خان ایک نامی انٹیریئر ڈیزائنرہیں جو کہ بالی ووڈ اسٹارز سمیت کئی لوگوں کے گھر آفسس وغیرہ ڈیزائن کر چکی ہیں جن میں رنبیر کپور کا اپارٹمنٹ، کرن جوہر کی چھت سمیت کئی اسٹارز کے لئے اپنی مہارت کا استعمال کر چکی ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.